حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی نے تھانہ نسیم نگر کی حدود سے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے، خود ساختہ بم، ہینڈ گرنیڈ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد۔

حیدرآباد، سی ٹی ڈی نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ نسیم نگر کی حدود سے تین انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو وزنی خود ساختہ بم، تین دستی بم (ہینڈ گرنیڈ) اور بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد ماضی میں مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان سے بعض اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جس سے مزید گرفتاریاں اور ممکنہ سازشوں کو بے نقاب کیے جانے کی توقع ہے۔

علاقہ مکینوں میں سی ٹی ڈی کی اس کامیاب کارروائی کے بعد اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے علاقے میں مزید سرچ آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نیٹ ورک یا سہولت کار کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

یاد رہے کہ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) ماضی میں بھی سندھ کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑ چکی ہے، اور ان کی حالیہ کارروائیاں ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter