141
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس کو ڈی سیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسپتال اور یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کیے جانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے بزنس اور پرسنل اکاؤنٹس کے علاوہ اگر کوئی دیگر اکاؤنٹس فریز کیے گئے ہیں، تو اس پر بھی پراسیکیوٹر کا کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی جبکہ علیمہ خان کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔
