عمر ایوب کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدم پیروی پر عمر ایوب کی ضمانتیں منسوخ، انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتاری کا حکم دے دیا

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ عدالتی کارروائی کی مسلسل عدم پیروی پر سنایا۔

latest urdu news

جج امجد علی شاہ نے 24 اور 26 نومبر 2023 کو درج ہونے والے 10 سے زائد مقدمات میں عمر ایوب کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار اور ان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے بارہا غیر حاضری اور پیروی نہ کیے جانے کے باعث تمام عبوری ضمانتیں خارج کی جا رہی ہیں۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ عمر ایوب کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ عمر ایوب پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت جلاؤ گھیراؤ، کارِ سرکار میں مداخلت، اور نقصِ امن سمیت دیگر الزامات عائد ہیں۔ انہوں نے ان مقدمات میں وکیل بابر اعوان کے ذریعے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ، حالیہ دنوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر ایوب کی جانب سے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا بھی مسترد کر دی تھی، جس سے ان کے قانونی چیلنجز میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ عمر ایوب اس وقت قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، اور ان کے خلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر دباؤ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter