عامر لیاقت کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کا کیس : عدالت نے یوٹیوبر یاسر شامی کو بری کر دی  

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی ذرائع کے مطابق، یاسر شامی کی جانب سے بری ہونے کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی گئی تھی، جس پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے یوٹیوبر کو مقدمے سے بری کر دیا۔

latest urdu news

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یاسر شامی کے خلاف کسی قسم کے شواہد موجود نہیں تھے۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھی ضمنی چالان میں یاسر شامی کے خلاف شواہد ناکافی قرار دیتے ہوئے ان کا نام کیس سے نکالنے کی رپورٹ جمع کرا دی تھی۔

یاد رہے کہ اس مقدمے کی ابتدا عامر لیاقت حسین کی بیٹی کی جانب سے کی گئی شکایت پر ہوئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ والد کی مبینہ نجی ویڈیو وائرل کی گئی ہے۔ اس معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کیں اور مختلف افراد کو شامل تفتیش کیا گیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ کے باوجود یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد سیشن عدالت سے رجوع کیا گیا۔ سیشن عدالت نے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اپیل منظور کرتے ہوئے یاسر شامی کو مقدمے سے بری کر دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد یاسر شامی کے خلاف اس مقدمے کی قانونی کارروائی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter