فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، شہداء کیلئے دعائے مغفرت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال، موجودہ خطرات اور چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کا آغاز آپریشن "بنیان مرصوص” اور خضدار سانحے کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، کانفرنس کے شرکاء نے خضدار میں معصوم بچوں سمیت بے گناہ شہریوں پر ہونے والے حملے کو بزدلانہ اور سفاکانہ قرار دیا، اور اس کی پشت پناہی بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے جاری دہشتگرد نیٹ ورکس سے جوڑی۔

latest urdu news

فورم نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور پاکستان کے عوام کا تحفظ افواج پاکستان کی اولین ترجیح رہے گا۔

شرکاء نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیر متزلزل قیادت، دوراندیش حکمت عملی اور حالیہ کامیابیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں فیلڈ مارشل کے اعزاز پر مبارکباد دی۔

اجلاس میں میڈیا اور انفارمیشن وارئیرز کے کردار کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے بروقت اور درست معلومات فراہم کرتے ہوئے قوم میں اعتماد اور یکجہتی کو فروغ دیا اور دشمن کی پھیلائی گئی غلط معلومات کو مؤثر انداز میں رد کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ یہ تمام کامیابیاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ممکن ہوئیں، اور درپیش خطرات کے پیشِ نظر فوج کی آپریشنل تیاری کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے عوام ہی ہماری اصل طاقت کا سرچشمہ ہیں، اور فوج ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے پُرعزم ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter