موٹر بائیک الیکٹرک میں تبدیل کریں ، حکومت سے ایک لاکھ روپے کیش پائیں ، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ماحول دوست اقدامات کے تحت اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شہری اپنی پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کریں گے، انہیں حکومت کی جانب سے ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ اعلان پیر کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جہاں انہوں نے "پلانٹ فار پاکستان” مہم، ماحولیاتی تحفظ، اور اسموگ پر قابو پانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

latest urdu news

صوبائی وزیر کے مطابق پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم شروع کر دی ہے،پنجاب کی پہلی اسموگ گنز منگل کو میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی،ایل ای ڈی لائٹس پر منتقلی پر "کاربن گرین کریڈٹ” بھی دیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت اب تک 5 کروڑ درخت لگائے جا چکے ہیں،آسٹریلوی طرز کی ٹیکنالوجی سے درختوں کی مانیٹرنگ اور میپنگ کی جا رہی ہے،پنجاب میںٹیکنالوجی بیسڈ فائر کنٹرول فورس بھی قائم کی جائے گی،رنگ روڈ کے اطراف 3 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ لاہور میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحول دوست عادات کو فروغ دیں۔

مریم اورنگزیب نے زور دے کر کہا کہ درخت لگانے اور گرین ٹیکنالوجی اپنانے سے نہ صرف ماحول بہتر ہوگا بلکہ عوام کو حکومتی مراعات بھی حاصل ہوں گی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter