ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چاہیے، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چاہیے۔

مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی ہتک پر جعلی وزراء کی ڈھٹائی پریشان کن ہے، بعض بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف میں جعلی حکومت اور وزراء پارلیمنٹ کی تضحیک کرنے پر بھی خوش ہیں، جعلی حکومت کے جعلی اور درباری وزراء سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔

latest urdu news

مشیراطلاعات کا یہ کہنا تھا کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرلیں مگر غیر قانونی ترامیم پاس نہیں ہونے دیں گے، جعلی حکومت 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن پر بہت واویلا مچاتے ہیں مگر اپنے گھر پارلیمان کی بے عزتی پر خوش ہیں۔

ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی وزراء 9 مئی کے ڈرامے پر مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کریں، آج اصلی حکومت ہوتی تو پارلیمان کی اس طرح بے عزتی نہ ہونے دیتی۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آئیں بائیں شائیں سے کام نہ لیں پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔

ڈاکٹر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرنی چاہیے، پارلیمان کی بے عزتی کرنے والوں سے پورا پورا حساب لیا جائیگا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter