پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گورنر کے تاخیر سے حلف نہ لینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں ایسی گنجائش موجود ہے کہ گورنر کے علاوہ کسی اور ذمہ دار شخصیت سے بھی وزیراعلیٰ کا حلف لیا جا سکتا ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے گورنر خیبرپختونخوا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ہفتے سے "لاپتہ” ہیں، اگر کسی کو وہ کہیں ملیں تو انہیں واپس گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق گورنر ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے سندھ کے صحراؤں کا رخ کر چکے ہیں۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آئین میں گنجائش ہے کہ اگر گورنر دستیاب نہ ہو تو چیف جسٹس کسی اور ذمہ دار شخصیت کو حلف لینے کا حکم دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کی قانونی ٹیم نے یہ معاملہ عدالت عالیہ میں اٹھا لیا ہے اور جلد اس پر فیصلہ متوقع ہے۔
ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے: سلمان اکرم راجا
بیرسٹر سیف کے اس بیان سے واضح ہے کہ خیبرپختونخوا میں نئی حکومت کی تشکیل کے عمل میں پیش آنے والی رکاوٹوں پر حکومت سنجیدہ اور آئینی راستہ اپنانے کے لیے تیار ہے۔
