پولیو کے مکمل خاتمے کا ہدف ہمارا قومی مشن ہے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے سے ہی بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ پولیو سے نجات کے ہدف کے حصول کے لیے عوام کا بھرپور تعاون ناگزیر ہے کیونکہ ویکسین سے انکار دراصل بچوں کے بہتر مستقبل سے انکار کے مترادف ہے۔

مریم نواز نے پولیو ورکرز کو قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی خدمات کی قدر کرتی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں کیونکہ یہ ویکسین محفوظ، مؤثر اور بچوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس خارج

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہدف صرف حکومت نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام، پولیو ورکرز اور حکومت کو ایک ساتھ مل کر اس قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو ہمیشہ کے لیے پولیو سے پاک بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter