اتوار کو کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی، شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے اتوار کے روز شہر میں کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے تاکہ اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کیا جا سکے۔

latest urdu news

عدالت کے حکم کے مطابق

  • مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرنے کے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
  • شادی ہالوں کی رات 10 بجے تک سرگرمیوں پر پابندی لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
  • ہر سماعت پر محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر سطح کے افسر کو پیش ہونے اور عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ نوٹیفکیشن کا مقصد صرف اعلانات کرنا نہیں بلکہ اس پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہے تاکہ ماحول میں آلودگی اور اسموگ میں کمی لائی جا سکے۔

ممبر ماحولیاتی کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ خیابان فردوسی کے قریب واسا کی کھدائی کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے، جبکہ لیگل ایڈوائزر نے بتایا کہ لاہور میں سیوریج سسٹم کی تبدیلی کا کام جاری ہے، جس کی ٹائم لائن اگلی سماعت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

سماعت کو 7 نومبر تک ملتوی کردیا گیا ہے تاکہ پابندی کے نفاذ اور پروجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter