وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔ ویلیری ہیکی نے کہا کہ مریم نواز جنوبی ایشیا سے کلائمیٹ چینج واریئر بن کر ابھری ہیں۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران ویلیری ہیکی نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دی اور ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات، جنگلات، جنگلی حیات، ٹرانسپورٹ اور اے کیو آئی کے منصوبوں میں تعاون کی بھی آمادگی ظاہر کی۔

ویلیری ہیکی نے مریم نواز شریف کی تقریر کے اہم نکات کو سراہا اور اُن کے تین اقتباسات پیش کیے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے اس بیان کو خصوصی طور پر سراہا کہ ’’کاپ 30 کو محض اظہارِ خیال کی مجلس کے بجائے پختہ عزم و ارادے کے عہد کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے۔‘‘ ویلیری ہیکی نے کہا کہ ’’ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے۔‘‘

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کی ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ویلیری ہیکی کی تحسین پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب کو خطے ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہیں۔ ملاقات کے دوران سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء رانا سکندر اور ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف اور ڈی جی ای پی اے عمران حامد بھی موجود تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter