وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کی ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ماحولیاتی تحفظ، پائیدار ترقی اور عالمی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ ملاقات کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر ہوئی جہاں دونوں شخصیات نے پاکستان پویلین کا مشترکہ افتتاح بھی کیا۔

latest urdu news

پنجاب حکومت کی جانب سے کاپ 30 میں قائم کردہ پاکستان پویلین کے افتتاح کے دوران مریم نواز اور جاسنڈا آرڈرن نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور ماحولیات سے متعلق پنجاب حکومت کے اقدامات پر مبنی ڈاکومینٹری بھی دیکھی۔

جاسنڈا آرڈرن، جو اس وقت پسیفک ممالک کے لیے خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے کانفرنس میں شریک ہیں، نے پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبوں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو پنجاب میں ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت گرین انرجی، صاف فضا اور پائیدار ترقی کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز COP30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ

جاسنڈا آرڈرن نے گفتگو کے دوران کہا کہ مختصر مدت میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے جرأتمندانہ اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کی قیادت میں پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عملی کاوشوں کی تعریف کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی جاسنڈا آرڈرن کو وزیراعظم کی حیثیت سے نیوزی لینڈ کے عوام کی خدمت اور امن و رواداری کے فروغ پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر رانا سکندر حیات اور ذیشان رفیق بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ موجود تھے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter