10
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے اڈیالہ داہگل ناکے پر دھرنا دیا جو کچھ دیر بعد ختم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی دیگر رہنماؤں، بشمول جنید اکبر اور سلمان اکرم راجہ، کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر دھرنے میں شریک ہوئے۔ دھرنے کے دوران کارکنان نے نعرے بازی کی، جس سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو دھرنا ختم کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ نے کارکنوں سمیت دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔
دھرنے کے اختتام کے بعد راولپنڈی پولیس نے سڑک کھول دی اور ٹریفک کی روانی بحال کر دی۔ پولیس کے مطابق صورتحال اب مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے۔