وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور کور کمانڈر پشاور کی اہم ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر مشاورت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ایک اہم ون آن ون ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات، سیکیورٹی چیلنجز اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن و استحکام کے لیے سول اور عسکری اداروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ملاقات ون ٹو ون نوعیت کی تھی اور اس میں کوئی دوسرا افسر یا نمائندہ موجود نہیں تھا۔

یہ ملاقات امن جرگہ سے قبل ہوئی، جسے آئندہ دنوں میں صوبے کے مختلف قبائلی عمائدین کے ساتھ منعقد کیا جانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات کرٹیسی کال کے طور پر ہوئی تاہم اس دوران صوبائی امن پالیسی اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی کابینہ کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی تھی، جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی یہ انفرادی ملاقات نئے دور کے سول و عسکری رابطوں کے استحکام کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter