کے پی بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہا تو ہمیں دے دیں”، وزیراعلیٰ بلوچستان کا وفاق سے مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ: خیبر پختونخوا اور وفاق کے درمیان بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر پیدا ہونے والے تنازعے میں بلوچستان حکومت بھی شامل ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت یہ گاڑیاں نہیں لینا چاہتی تو انہیں بلوچستان کے حوالے کر دیا جائے۔

latest urdu news

سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان بھی خیبر پختونخوا کی طرح دہشتگردی سے بری طرح متاثر ہے اور صوبے کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے اضافی حفاظتی ساز و سامان کی اشد ضرورت ہے۔

وفاق کی دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں ناقص و پرانی ہیں، واپس کی جائیں: سہیل آفریدی

انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ کے پی کی مسترد کردہ بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو فراہم کی جائیں تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter