سول آرمڈ فورسز نے فوج کی طرح خصوصی الاؤنس مانگ لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سول آرمڈ فورسز نے بجٹ میں فوج کے لیے اعلان کردہ 50 اور 20 فیصد خصوصی الاؤنس اپنے لیے بھی منظور کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق سول آرمڈ فورسز نے وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے اہلکار سرحدوں کی حفاظت، اندرونی سلامتی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ مختلف آپریشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لہٰذا خصوصی الاؤنس تمام محکموں کے افسران، عہدیداران اور مساوی اہلکاروں کے لیے بھی منظور کیا جائے۔

latest urdu news

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرز، پنجاب رینجرز، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، ایف سی ساؤتھ، ایف سی نارتھ خیبرپختونخوا اور ایف سی نارتھ بلوچستان نے خصوصی الاؤنس کے حصول کے لیے درخواست دی ہے۔

وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل کی ملاقات، پاک فضائیہ کے کردار کو خراجِ تحسین

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter