280
قصور کی تحصیل پتوکی میں پولیس نے اونچی آواز میں گانا چلانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدہ شخص پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں مشہور گلوکارہ نورجہاں کے گانے سن رہا تھا، اور اس کے ساتھ استعمال ہونے والا ایمپلی فائر اور اسپیکر بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
گرفتار شخص کے خلاف پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں شخص کو گانے سنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گاڑی میں اونچی آواز میں گانا “جھانجر دی پاواں چھنکار” سننے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج
