150
شاد باغ میں ایک عامل نے شہری عبداللہ پر جادو کر کے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔
پولیس کے مطابق جادوگر نے شہری کو ہپنوٹائز کیا اور گھر پر واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ عامل کے اثر میں آ کر وہ خود ہی زیورات لے کر عامل کے حوالے کر گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری عبداللہ نے کہا: "عامل نے مجھے چینی کھلائی اور کچھ جملے دہرائے، پھر مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا، عامل نے میرے گھر سے زیورات لیے اور فرار ہوگیا۔”
واقعے کے بعد شہری نے عامل کو زیورات دے کر موٹر سائیکل پر چھوڑ کر واپس آ گیا۔
پولیس حکام نے نامعلوم عامل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
