تیز آندھی اور بارش سے جانی نقصان پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

 

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی، جبکہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں، وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے شدید موسمی حالات میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہےکہ پنجاب میں حالیہ دنوں میں آندھی اور بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کے نظام میں خلل، درختوں کے گرنے، اور دیگر حادثات پیش آ چکے ہیں جن میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں، حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter