چکوال میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز 4 دسمبر سے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال میں شہریوں کے لیے الیکٹرک بس سروس 4 دسمبر 2025 سے باقاعدہ طور پر شروع ہو رہی ہے۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور عوام دوست پالیسی کے تحت شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

latest urdu news

بس سروس روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک تین مقررہ روٹس پر چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ٹکٹ کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے، جس سے عام شہری بھی سستی اور محفوظ سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

چکوال کی اس نئی سہولت سے نہ صرف شہریوں کی آمد و رفت آسان ہوگی بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter