6
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے لیے سرکاری خزانے سے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جو سینیٹ سیکرٹریٹ کو موصول بھی ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے استعمال کے لیے خریدی گئی مہنگی گاڑی سینیٹ سیکرٹریٹ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اس معاملے پر جب یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے گاڑی کی خریداری کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی سینیٹ کے بجٹ سے خریدی گئی ہے اور اس کی ادائیگی بھی اسی بجٹ سے کی گئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ گاڑی کی خریداری قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے اور اسے سرکاری استعمال کے لیے حاصل کیا گیا ہے۔
