چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا بنگلادیش کا دورہ، دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلادیش کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقاتیں کیں۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دفاعی و عسکری تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور بنگلادیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی احترام، مساوات اور خود مختاری کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی استحکام اور ترقی کے لیے دفاعی تعاون اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter