فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعزاز ملنے پر چوہدری شجاعت کی جانب سے مبارکباد کا پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز نہ صرف جنرل عاصم منیر کی عسکری خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پوری قوم اور افواج پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا رتبہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل صرف جنرل ایوب خان کو 1959 میں ملا تھا، اور اب 66 سال بعد یہ منفرد اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دیا جانا ان کی قیادت، قربانیوں اور ملک کے دفاع میں غیر معمولی کردار کا ثبوت ہے۔

انہوں نے افواج پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد، ایر چیف مارشل زہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے جس عزم، شجاعت اور ایمان کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا، وہ قابل فخر ہے۔

ان کے مطابق حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو واضح شکست دی، جو ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی غیرت کی دلیل ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے روشن مستقبل کا اشارہ ہے اور پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے تاریخی رتبے پر ترقی دیے جانے کی تفصیلات اس رپورٹ میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter