ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگا۔ سپارکو کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، اور عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد: ذوالحج کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

latest urdu news

وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے اپنے شہروں میں اسی وقت اجلاس منعقد کریں گی۔

سپارکو (SPARCO) کی رپورٹ کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، کیونکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو شریعت اور سائنسی اصولوں کے تحت رویت کے لیے ناکافی سمجھی جاتی ہے۔

سپارکو کے مطابق اگر آج چاند نظر نہیں آتا تو یکم ذوالحج 29 مئی کو ہوگی، جس کے تحت ملک بھر میں عید الاضحیٰ جمعہ 7 جون 2025 کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب میں بھی آج ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد ہوگا۔ سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے نتیجے میں یو اے ای اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 6 جون کو منائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ کا تعین ہمیشہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی چاند دیکھنے کی شہادتوں پر ہوتا ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں فلکیاتی مشاہدات کو اہمیت دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں اکثر عیدیں ایک روز بعد منائی جاتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter