سیلابی نقصانات کے تخمینے کے لیے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور نقصانات کا جامع جائزہ لیا جائے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق نقصانات کا حتمی تخمینہ لگانے کے لیے مردم شماری اور زراعت شماری کے ساتھ ساتھ اکنامک شماری کا بھی سہارا لیا جائے گا تاکہ انفرااسٹرکچر اور کاروباری مراکز کی تباہی کا اندازہ لگایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زراعت شماری سے حاصل شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر فصلوں اور لائیو اسٹاک کو پہنچنے والے نقصان کا تجزیہ کیا جائے گا، جبکہ جدید سافٹ ویئر کے ذریعے سیلابی نقصانات کا سروے بھی مکمل کیا جائے گا۔

جلالپور پیروالا میں سیلاب کے دوران ریسکیو کشتی حادثے کا شکار، ایک شخص لاپتہ

حکام کے مطابق حالیہ اکنامک شماری کے دوران ملک بھر کی عمارتوں کو جیو ٹیگ کیا گیا تھا، جس کی مدد سے اضلاع، بلاک اور گاؤں کی سطح پر نقصانات کا درست تخمینہ لگایا جا سکے گا۔ اس عمل سے بزنس سینٹرز، تعلیمی ادارے، مساجد اور دیگر عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بھی سامنے آئیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter