ٹک ٹاکر اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ مشکل میں پھنس گئے، تین مقدمات درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ کے خلاف غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزام میں تین مقدمات درج کر لیے ہیں۔

latest urdu news

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق، ملزمان کو تفتیش کے لیے متعدد بار طلب کیا گیا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپلیکیشنز میں سرمایہ کاری کے لیے اکسانا شروع کیا۔

معروف کرکٹ امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور این سی سی آئی اے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ مالیاتی دھوکہ دہی سے عوام کو بچایا جا سکے۔

یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک بھر میں سائبر جرائم کے خلاف مہم کو تیز کیا جا رہا ہے، اور حکام نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter