جسٹس طارق جہانگیری کیس: ڈویژن بینچ تبدیل، 21 اکتوبر کی سماعت منسوخ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

ایکسپریس نیوز کے مطابق، کیس کی سماعت اب چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل نئے بینچ کرے گا۔ اس سے قبل یہ کیس چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر تھا۔

ہائی کورٹ کی جانب سے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ 21 اکتوبر کو اس کیس کی جو سماعت طے تھی، وہ بینچ کی تبدیلی اور عدم دستیابی کے باعث منسوخ کر دی گئی ہے۔ عدالت کی ویب سائٹ پر بھی اس تبدیلی کی تفصیلات اپ ڈیٹ کر دی گئی ہیں۔

جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل

یاد رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کچھ عرصہ قبل کام سے روک دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں سپریم کورٹ نے ان کی بحالی کا حکم دیا تھا۔ عدالتِ عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت دی تھی کہ وہ پہلے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کرے، جس کے بعد اصل کیس پر کارروائی ممکن ہو سکے گی۔

یہ کیس عدالتی اور قانونی حلقوں میں خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور بینچ کی تبدیلی کو ایک اہم عدالتی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اب نئی تاریخ مقرر ہونے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter