علیمہ خان کے دھرنے پر کار سوار کی ٹکر، 2 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کے فیکٹری ناکے پر دھرنے کے دوران ایک نامعلوم کار سوار نے وہاں بیٹھے افراد کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان خواتین کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے والے راستے کے درمیان فیکٹری ناکے پر دھرنے پر بیٹھیں تھیں۔ اس دوران مہران گاڑی پر سوار نامعلوم شخص نے دھرنے میں شریک افراد کو ٹکر مار دی اور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ دھرنے میں شریک افراد نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter