پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے امریکا سے آنے والی خاتون ڈاکٹر سندس علی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی پاکستان آتی ہیں، عمران خان کے لیے کتابیں ضرور لاتی ہیں تاکہ وہ قید تنہائی میں اپنا وقت مطالعے میں صرف کر سکیں۔
ڈاکٹر سندس علی نے بتایا کہ منگل کے روز بھی جو کتابیں عمران خان کو دی گئیں، وہ انہوں نے خود امریکا سے لا کر دی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیسا لیڈر جیل میں ہے اور یہ تکلیف دہ صورتحال ہے۔
عمران خان کو دھندلے پن کی شکایت، طبی معائنے کی درخواست دائر
اپنے بیان میں انہوں نے امریکی جمہوریت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت سے لوگ ناپسند کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ اقتدار میں آ چکے ہیں۔ ان کے مطابق حقیقی جمہوریت میں سیاسی اختلاف کو جیلوں میں نہیں بند کیا جاتا۔