مغربی بائی پاس پر بس میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 5 افراد جان سے گئے اور 8 زخمی ہو گئے، ریسکیو عملہ بروقت موقع پر پہنچا۔

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئیں۔

latest urdu news

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس سڑک پر رواں دواں تھی کہ اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے، جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو بس سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کم از کم 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 8 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بس میں آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، تاہم متعلقہ ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ انجن یا وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں اس سے قبل بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں تکنیکی خرابیوں اور ناقص حفاظتی اقدامات کے باعث متعدد جان لیوا حادثات پیش آ چکے ہیں، جن پر حکومت کی جانب سے مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter