بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر، خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کا علاقہ قادر نگر حالیہ بارشوں اور بادل پھٹنے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

علاقے میں اب تک سرکاری امدادی ادارے نہ پہنچ سکے تاہم نجی ٹی وی چینل نے متاثرین کی آواز دنیا تک پہنچائی۔ قادر نگر میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے21 افراد بھی شامل ہیں۔

latest urdu news

شادی کی تیاریوں میں مصروف یہ خاندان بھی خوشیوں کو سیلاب کی نذر ہوتے نہ دیکھ سکا، کئی افراد کی لاشیں مل گئیں جبکہ متعدد اب بھی لاپتہ ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں کے باعث خیبر پختونخوا میں اب تک 328 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

صوبے کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں 200 سے زائد ہلاکتیں اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ریکارڈ کیا گیا۔ مکانات تباہ ہوئے اور مال مویشی بھی بہہ گئے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں سیلاب، 400 سے زائد اموات

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ وزرا اور حکومتی نمائندے مختلف اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بونیر میں وفاقی وزرا **انجینئر امیر مقام اور اویس لغاری** متاثرین کی بحالی کے عمل کی براہ راست دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

پاک فوج سمیت تمام ادارے اور این جی اوز بھی ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter