بونیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر،سواڑی سے پھلواڑی جانے والی مسافر گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

latest urdu news

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور ڈگر اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter