بگٹی قبائل کا اہم فیصلہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف آف بگٹیز مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل نے متفقہ طور پر اپنا نیا قبائلی سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ قبائلی جرگے کے فیصلے کے مطابق میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل کے قبائلی نظام میں آٹھواں چیف آف بگٹیز منتخب کیا گیا ہے۔

latest urdu news

قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت قبائل کے لیے اتحاد، استحکام اور روایات کے تسلسل کا باعث بنے گی۔ اس موقع پر قبائلی رہنماؤں نے ان کی کامیابی، درازیٔ عمر اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اس فیصلے کے تحت ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں کل ایک باوقار دستار بندی کی تقریب منعقد کی جائے گی، جہاں میر سرفراز بگٹی کو قبائلی روایات کے مطابق باضابطہ طور پر چیف آف بگٹیز کی دستار پہنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں؛ صدرِمملکت نے سرفراز بگٹی سے ملاقات سے انکار کردیا

تقریب میں بگٹی قبائل کے مختلف ذیلی قبائل کے سردار، وڈیرے اور معتبر شخصیات شرکت کریں گی، جن میں شمبانی، کلپر، موندرانی، پیروزانی، نوتھانی اور ڈومب قبائل کے سربراہان شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ نواب بگٹی خاندان کے افراد بھی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے اور قبائلی رسم و رواج کے مطابق دستار بندی کی رسم ادا کی جائے گی، جس سے اس فیصلے کو تاریخی اور روایتی حیثیت حاصل ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter