بجٹ منظور: عمران خان کی ہدایت پر رد و بدل ممکن ہے، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے، بجٹ کی منظوری کو عمران خان کو مائنس کرنے سے نہ جوڑا جائے، ہدایت ملنے پر بجٹ میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے اور اس کی منظوری کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو مائنس کرنے سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے۔ اپنے وضاحتی بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے بانی کے حکم کی مکمل پابند ہے اور پارٹی قیادت عمران خان کے ہر فیصلے کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا ہے تاکہ بجٹ سے متعلق رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے بعد عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی بجٹ میں رد و بدل کا قوی امکان موجود ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بجٹ کی منظوری مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ایک حکمتِ عملی تھی، کیونکہ اپوزیشن کی یہ کوشش تھی کہ بجٹ پاس نہ ہو تاکہ آئینی خلا پیدا ہو اور ایمرجنسی کی راہ ہموار کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجٹ مسترد کر دیا جاتا تو مخالفین کے مذموم عزائم کامیاب ہو سکتے تھے۔

مشیر اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں عددی برتری رکھتی ہے اور کسی بھی وقت، اگر پارٹی چیئرمین کی جانب سے ہدایت ملے، تو بجٹ میں نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بشمول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، عمران خان سے ملاقات کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ موجودہ سیاسی صورتِ حال اور بجٹ فیصلوں پر رہنمائی حاصل کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter