345
آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، حکومت گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس دینے پر غور کر رہی ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، مجوزہ بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال 2022 کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے پر بھی غور جاری ہے، جس سے ملازمین کی مجموعی آمدنی میں مزید بہتری متوقع ہے۔
یہ تمام اقدامات مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور سرکاری ملازمین کے مالی حالات کو بہتر بنانے کے لیے تجویز کیے جا رہے ہیں، تاہم ان پر حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس اور بجٹ کی پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔