کھانے میں تاخیر پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں دل دہلا دینے والا خاندانی سانحہ پیش آیا ہے، جہاں معمولی گھریلو تنازع پر ایک بھائی نے اپنی بڑی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

افسوسناک واقعہ گاؤں چک 564 جی بی میں پیش آیا جہاں کھانے میں تاخیر پر شروع ہونے والی تلخ کلامی جان لیوا جھگڑے میں بدل گئی۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ملزم ارباز خان نے طیش میں آ کر بہن پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بچیانہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور قاتل بھائی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واقعے نے علاقے میں خوف اور افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔ اہل محلہ کے مطابق مقتولہ نہایت نرم مزاج اور شریف خاتون تھی، جب کہ ملزم کا مزاج پہلے سے ہی تند و تیز تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گھریلو جھگڑوں کے باعث خونی واقعات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برداشت کے فقدان، ذہنی دباؤ اور تربیت کی کمی ایسے سانحات کو جنم دے رہی ہے، جن سے نہ صرف خاندان، بلکہ پورا معاشرہ متاثر ہو رہا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter