116
وفاقی دارالحکومت میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کو اس کے اپنے بھائی نے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ شمس کالونی میں پیش آیا، جہاں لڑکی کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
سما ٹی وی کے مطابق، ایف آئی آر میں لڑکی کے والد نے بیان دیا کہ ان کے بیٹے عادل نے بیٹی کے سر میں گولی مار کر اسے ناحق قتل کیا اور پھر موقع سے فرار ہو گیا۔
والد کے مطابق، ان کی بیٹی کسی لڑکے کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی، جس پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
کراچی: ڈیفنس میں ماں کے ہاتھوں بچوں کا لرزہ خیز قتل
