کیا عمران خان سے ملنے کے لیے جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک طنزیہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں تو کیا مجھے عمران خان سے ملاقات کرنے دیں گے؟

علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو میں پنجاب حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ہمارے شہید ہونے والے لوگوں کے بارے میں پالیسی بنانا بہت ضروری ہے، لیکن حکومت کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے بات کی تو وہاں بھی کہا گیا کہ یہ تمہارا کام نہیں ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہمارا کام نہیں تو پھر تم کر لو، مگر اب تک آپریشنز کے بعد کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اور انتظامیہ ملاقات کا وقت فراہم نہیں کر رہی۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بھی کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو ملاقات کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرنی چاہیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter