علاج کیلئے بھارت جانیوالے نوجوان کی میت کوئٹہ منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، علاج معالجے کی غرض سے بھارت جانیوالے پاکستانی نوجوان آریان شاہ کی میت کوئٹہ منتقل کردی گئی۔

کوئٹہ کا رہائشی آریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا جو اپنے علاج کیلئے بھارت کے شہر چنئی گیا تھا تاہم بدقسمتی سے 25 اپریل کو علاج کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھا۔

latest urdu news

آریان کے والد شاہ جہان کے مطابق آریان شاہ کی میت صوبائی دارلحکومت کراچی سےکوئٹہ پہنچا دی گئی ہے۔

کوئٹہ پہنچائے جانے کے بعد مرحوم آریان شاہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی ،جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ، جس کے بعد آریان کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔

یاد رہے آریان شاہ کی میت بھارتی شہرچنئی سےکولمبو کے راستےگزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter