6 بلوچستان، زیارت سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
بلوچستان، زیارت سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ زیارت کا بتانا ہے کہ زیارت کے علاقے چوتیر سے 7 افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاشیں ملنے پر مقامی افراد کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے زیارت چوتیرشاہراہ کو بند کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے لیے انتظامیہ کی مظاہرین سے بات چیت جاری ہے۔
یاد رہے کہ زیارت جیسے پُرامن سمجھے جانے والے علاقوں سے اچانک اجتماعی لاشوں کا برآمد ہونا ایک افسوسناک اور تشویشناک معاملہ ہے، جو کئی سماجی، سیاسی اور سکیورٹی پہلوؤں کی نشاندہی کرتا ہے۔
ایسے افسوسناک واقعات کی بنیادی وجوہات میں قبائلی دشمنیاں، ریاستی کمزور گرفت، شدت پسندی یا پھر لاپتہ افراد سے جڑے معاملات شامل ہوسکتے ہیں۔