لاہور کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں، شہریوں میں خوف و ہراس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس کے علاقوں میں دھماکوں اور فائرنگ کی زور دار آوازوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

latest urdu news

سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر سائرن بجا دیے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں کی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ دھماکوں کی آوازیں کئی کلومیٹر کے فاصلے تک سنی گئیں اور اس وقت بڑی تعداد میں افراد جائے وقوعہ کے قریب موجود ہیں، جبکہ پولیس فورس علاقے کو گھیرے میں لیے ہوئے ہے۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملک کی موجودہ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں صوبے بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اپنے بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ملک کے حالات کے پیش نظر مکمل الرٹ ہے، اور آپریشنل، اسٹریٹجک اور لاجسٹک تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter