باجوڑ میں دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید ، 11 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

باجوڑ سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے جہاں تحصیل خار کے علاقے صادق آباد پھاٹک کے قریب ایک گاڑی کے قریب ہونے والے زور دار دھماکے میں چار افراد شہید اور کم از کم گیارہ زخمی ہو گئے ہیں،پولیس حکام کے مطابق دھماکا بارودی مواد سے کیا گیا، جو گاڑی کے نزدیک نصب تھا۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی، تحصیلدار ناوگئی، ایک پولیس صوبیدار اور ایک اہلکار شامل ہیں، جو سرکاری ڈیوٹی پر مامور تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ باجوڑ اور گرد و نواح میں اس سے قبل بھی سیکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، موجودہ دھماکا ایک بار پھر امن و امان کی صورتحال پر تشویش پیدا کر رہا ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے پہلے ہی ان علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاہم اس حملے نے مقامی انتظامیہ کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter