28
راولپنڈی: توہین رسالت ﷺ کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں این سی سی آئی اے (NCCIA) کے عملے نے جیل حکام کے حوالے کیا۔
مرزا محمد علی کے خلاف راولپنڈی میں این سی سی آئی اے میں توہین رسالت اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسے مواد کی اشاعت کی جو توہین کے زمرے میں آتا ہے، جس کے بعد انہیں حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔
حکام کے مطابق مرزا محمد علی کی قانونی کارروائی جاری ہے، اور اب انہیں باقاعدہ عدالتی تحویل میں جیل منتقل کیا گیا ہے، جہاں کیس کی مزید سماعت کے مطابق قانونی عمل آگے بڑھے گا۔