جمعہ, 13 جون , 2025

تربت: بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ، تربت کے علاقے ڈھنگ میں بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے قبول کرلی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے سے ثابت ہوتا ہے دہشتگرد تنظیم مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، ایک جانب کالعدم بی ایل اے خود کو بلوچ عوام کے حقوق کاعلمبردار قرار دیتی ہے تو دوسری جانب کالعدم بی ایل اے ان معصوم بلوچوں کی جان کی بھی دشمن ہے۔

latest urdu news

حملہ کالعدم بی ایل اے کی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ان کی تربیت معصوم لوگوں کی جان لینا ہے، گزشتہ سال 9 نومبر کو بھی خودکش حملے میں بی ایل اے کی جانب سے 10بلوچ شہریوں کی جان لی گئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم بی ایل اےعوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے اور اپنے لوگوں کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر ہے۔

کالعدم بی ایل اے بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے معصوم زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سے تربت میں ایک مسافر بس پر حملہ کیا گیا جس میں 4 معصوم شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونیوالوں میں نورخان ، عبدالوہاب ، اعجاز اور لیاقت علی شامل ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter