بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور ان کے وفد کو آج باضابطہ طور پر یہ اعزاز دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ بھارت کے خلاف حالیہ جنگ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نہ صرف اقوام متحدہ، یورپی پارلیمنٹ اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کا دفاع کیا بلکہ بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کا امن بیانیہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔

latest urdu news

یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلاول کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کا مقدمہ مؤثر انداز میں لڑا۔ بلاول نے امریکی کانگریس کے اہم ارکان سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا، اور اسی پس منظر میں انہیں نشانِ پاکستان سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ملک کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ہے۔

وزیراعظم کا یوم آزادی پر قوم سے خطاب، بھارت پر تاریخی فتح جشن کا حصہ قرار

بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملے کی کوشش کی تھی، جس کا پاکستان نے فوجی اور سفارتی دونوں سطحوں پر بھرپور جواب دیا۔ چار روزہ جنگ میں پاکستان نے 6 بھارتی طیارے مار گرائے اور دشمن کے کئی ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔ بالآخر بھارت نے امریکا کی مداخلت پر جنگ بندی قبول کی۔

بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز ان کی قائدانہ صلاحیتوں، بین الاقوامی سفارتکاری میں کردار اور پاکستان کے قومی مؤقف کے دفاع پر دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter