بڑی خوشخبری: نئے اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتِ خیبر پختونخوا نے تعلیمی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے تین ہزار نئے اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

latest urdu news

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت کے مطابق یہ بھرتیاں عارضی بنیادوں پر کی جائیں گی تاکہ سرکاری کالجز میں اساتذہ کی شدید کمی کو فوری طور پر پورا کیا جا سکے۔

نوجوانوں کیلئے خوشخبری: پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی 300 نوکریاں

بیرسٹر سیف کے مطابق ان اساتذہ کی بھرتی پر سالانہ تین ارب روپے لاگت آئے گی اور ایسوسی ایٹ ڈگری ہولڈرز بھی اس میں درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ حکومت نے کم انرولمنٹ والے اسکولوں اور کالجوں کو پائلٹ بنیادوں پر آؤٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دی ہے،

تاہم اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ اس سے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ کی ملازمت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا اور طلبہ کو پہلے کی طرح مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدامات صوبے میں تعلیمی معیار بہتر بنانے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter