اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خبر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلاحی منصوبے "اپنی چھت اپنا گھر” کے نئے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ لاہور میں گھروں کی فراہمی کی ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال کے آخر تک ایک لاکھ گھر مکمل کر دیے جائیں گے، جو کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہو گا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب حکومت نے صرف چھ ماہ کے قلیل عرصے میں 62,500 گھر مکمل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت پانچ سے دس مرلہ گھروں کے لیے مجموعی طور پر 74 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سات ماہ کے دوران 64 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض دیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ہر قرض دہندہ کو نو سال کی آسان اقساط میں رقم واپس کرنا ہو گی، تاکہ مالی دباؤ کم سے کم ہو اور مزدور و کم آمدنی والے افراد بھی اپنی چھت کے مالک بن سکیں۔ مریم نواز نے کہا کہ اس وقت 45 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں اور 9 ہزار مکمل ہو چکے ہیں۔ اگست کے آخر تک قرضوں کی تعداد 75 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ پانچ سالہ منصوبے کے اختتام پر 5 لاکھ گھر فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ تمام قرضے 100 فیصد میرٹ پر دیے جا رہے ہیں، اور کسی ایک شخص نے بھی یہ شکایت نہیں کی کہ قرض سفارش یا سیاسی وابستگی پر دیا گیا ہو، یہ اسکیم حقیقی معنوں میں عام پاکستانی کے لیے امید کی کرن بن کر ابھری ہے۔

خطاب کے دوران مریم نواز نے جذباتی انداز میں کہا کہ "جو مزدور ماضی میں دوسروں کے گھروں کی اینٹیں لگاتے تھے، آج وہ اپنے گھروں کی بنیادیں رکھ رہے ہیں، ایک مزدور نے بتایا کہ اس کی بیوی اور بچے بھی گھر کی تعمیر میں شریک ہوئے، اور آج وہ فخر سے کہہ سکتا ہے کہ یہ اس کا اپنا گھر ہے۔

مریم نواز نے اس موقع پر اپنے والد، سابق وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "اس اسکیم کا آغاز انہوں نے اپنے ہاتھوں سے چیک تقسیم کر کے کیا۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں اتنے وسائل دے کہ وہ پورے پنجاب میں عوام کی مزید خدمت کر سکیں۔”

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter