7
Gohar Ali Khan نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور اس کے ذریعے لوگوں سے رقم طلب کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر صبح ہیک ہوا اور اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز کی جانب سے بھیجی جانے والی کسی بھی مالی درخواست کو نظر انداز کیا جائے اور کسی قسم کی رقم نہ بھیجی جائے۔
علیمہ خان کی ’چارج شیٹ‘ پر سوال، بیرسٹر گوہر کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا
گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
