پاکستان پہلے، کسی بھی مخالف بیان کی حمایت نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے، اور اگر عمران خان کے بچے کبھی ملک کے خلاف بات کریں گے تو اس کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

latest urdu news

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، جو کہ عوامی جذبات کے برعکس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ممکن نہیں ہو سکی، حالانکہ ان کی صحت سے متعلق مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی ملک میں کسی قسم کی کشیدگی یا انتشار نہیں چاہتی اور تمام سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک، عوام کو خبردار

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات میں تاخیر ہو رہی ہے اور سزاؤں کی معطلی پر ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق عوام کی بڑی تعداد سمجھتی ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیادوں پر قید رکھا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے زور دیا کہ پارٹی اپنے کارکنان کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی اور پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اہم قومی پالیسیوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور شفافیت کو یقینی بنائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter