نومبر میں احتجاج کی کال کے حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ نومبر میں احتجاج کی کال کے حوالے سے تمام خبریں اور افواہیں بے بنیاد ہیں اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی باضابطہ ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسپیکر سے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے، کیونکہ یہ عہدہ 8 اگست سے خالی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رول 39 کے تحت صرف اکثریت رکھنے والا رکن اپوزیشن لیڈر بن سکتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارٹی کے فیصلے کے بغیر کمیٹیوں میں واپسی ممکن نہیں، اور اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

عمر ایوب اور شبلی فراز کی خالی نشستوں پر پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے گی، بیرسٹر گوہر

انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے والے اراکین کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، تاہم پارٹی رہنماؤں میں بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے اور نان سیریس رویہ نقصان دہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter